(24 نیوز)سپریم کورٹ میں منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف تحریک انصاف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی مین تین رکنی بنچ 19 جولائی کو اپیلوں پر سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف تحریک انصاف کا ریفرنس خارج کردیا تھا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 19 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ جتنے بھی امپائر ساتھ ملا لے، پھر بھی شکست دینگے، عمران کا چیلنج