(ویب ڈیسک) نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کی جیل پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں قیدی فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ابوجا سے نائیجیریا کی وزارت داخلہ کے مطابق جیل پر حملے میں مشتبہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام ملوث ہے۔ جس کے نتیجہ میں تقریباً 300 قیدی جیل سے فرار ہوئے ہیں۔
تاہم جیل حکام کا دعویٰ ہے کہ فرار ہونے والے بیشتر قیدیوں کو واپس حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شدت پسند تنظیم نے جیل پر گزشتہ رات حملہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کو بڑا ریلیف دیدیا