اہم رکاوٹیں دور ہو چکیں ،چند دنوں میں عوام کیلئے خوشخبری آئے گی ، مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد اہم رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں ،چند دنوں میں عوام کیلئے خوشخبری آئے گی ۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آہستہ آہستہ آئی ایم ایف سے چیزیں طے ہو رہی ہیں ،آئی ایم ایف کے ساتھ چند روز میں ڈیل ہو جائے گی ۔چند دنوں میں عوام کیلئے خوشخبری آئے گی ۔
ان کا کہناتھا کہ سستا ترین ٹرمینل لگانے پر شاہد خاقان اور مجھ پر کیس بنائے ،پیٹرول پر سبسڈی دے کر 120 ارب روپے کا نقصان کر رہے تھے ،پی ٹی آئی حکومت نے 2 سال میں گیس، بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں ۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ پہلی ترجیح ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا،ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتے تو سری لنکا جیسے حالات ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ؛ منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف تحریک انصاف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر