شہباز شریف کا بڑی انکوائری کا حکم

Jul 06, 2022 | 22:28:PM
گوادر بریک واٹر منصوبہ، شہباز شریف ،بڑی ،انکوائری ،حکم
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گوادر بریک واٹر پراجیکٹ میں فنڈز کی موجودگی کے باوجود پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کے پاس 445 ملین ڈالر کی گرانٹ، 484 ملین ڈالر کے آسان قرض اور فزیبلٹی کی دستیابی تھی۔ اس کے باوجود یہ منصوبہ تاخیر کا شکار رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی سے لیکر انفراسٹرکچر تک تمام منصوبے پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کو مہنگے پڑے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ اب دکھانے کا نہیں عملی طور پر کام کرنے کا وقت ہے۔ گوادر سی پیک کا حصہ ہے۔ اس لیے اس کی سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک اہمیت غیرمعمولی ہے۔ بلوچستان کی پسماندگی کو خوش حالی میں تبدیل کرنا سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا: شدت پسند گروپ کا جیل پر حملہ، سینکڑوں قیدی فرار