عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں، خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانیوں کو بھی ریلیف ملنے کے امکانات پیدا ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی ہو گئی،دوران کاروبار برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیاجبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر گیس کی قیمت 5 ڈالر 50 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو پر مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری