بغیر ٹکٹ فلم، پاکستانی فلم پروڈیوسر کا حیرت انگیز اعلان

Jul 06, 2022 | 23:12:PM
بغیر ،ٹکٹ ،فلم، پاکستانی ،فلم ،پروڈیوسر ،حیرت انگیز ،اعلان
کیپشن: شائقین فلم چکر عید پر مفت میں دیکھ سکیں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم چکر کو بغیر ٹکٹ کے دیکھنے کا مزہ لیں۔ جی ہاں اس عید پر فلم پروڈیوسر نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم چکر کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

اس فلم کے پروڈیوسر یاسر نواز اور ندا یاسر ہیں۔ جنہوں نے انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ عید پر اپنی فلم یوٹیوب پر اپلوڈ کردیں گے۔ جہاں سے شائقین اسے مفت میں دیکھ سکتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مداحوں کے لیے ان کا عید کا تحفہ ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم کو پہلے عیدالفطر پر سینماؤں میں پیش کیا گیا تھا لیکن یہ مداحوں کی خاص توجہ حاصل کرنے سے قاصر رہی۔ جس کی ایک وجہ شائقین کی جانب سے پاکستانی فلموں کی بجائے ہالی ووڈ کی فلموں کو ترجیح دینا بتائی جارہی ہے۔