فواد چودھری نے سنگین غلطی کا اعتراف کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں سنگین غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔
دوران انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ساتھ ان کے دور حکومت میں زیادتی ہوئی۔ ان پر کیس نہیں بننا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب سابق وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی مذکورہ کیس کابینہ میں لے آئے تو متعلقہ افسران اٹھ کر چلے گئے اور انہوں نے ذاتی طور پر اس کی مخالفت کی تھی۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے بیانات شرمناک ہیں۔ وزیرداخلہ ایسے کیسز بنا رہے ہیں جیسے ہمیشہ حکومت میں رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا بڑی انکوائری کا حکم