بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کی جائے،استدعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)بشریٰ بی بی کو گرفتاری کا خوف،لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی درخواست پرکیس سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی اپنے خلاف مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونا چاہتی ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کی جائے.
اوکاڑہ میں سڑک کی تعمیر کے الزام میں اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کرپشن نے 2جون کو مقدمہ درج کیا تھا،انٹی کرپشن اوکاڑہ نے 420,468,471,109 ,اور 409 دفعات کے تحت بشری بی بی کیخلاف مقدمہ درج کیا۔
مزید پڑھیں: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا
دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی کوگرفتاری کا خوف،چئیرمین پی ٹی آئی کی ڈی جی خان میں انٹی کرپشن مقدمہ میں حفاظتی ضمانت پر سماعت،چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہو گئے۔
عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت آج تک منظور کررکھی ہے،عمران خان کی آمد کے پیش نظر ہائیکورٹ میں پولیس کی اضافی تعینات رہی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈی جی خان انٹی کرپشن میں درج مقدمہ نمبر 13 میں عبوری ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی ٹھیکہ جات دیئے، اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔