جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھراؤ کیس، خدیجہ شاہ  سمیت دیگر خواتین کی عدالت پیشی

Jul 06, 2023 | 10:37:AM
 جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھراؤ کیس، خدیجہ شاہ  سمیت دیگر خواتین کی عدالت پیشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جمال الدین جمالی)لاہور انسداد دہشت گردی عدالت  میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھراؤ کیس پر سماعت ،سیاسی کارکن خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر خواتین ملزمان کو عدالت میں پہنچا دیا گیا ۔
خواتین ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ہے , انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان کیس پر سماعت کریں گی،ملزموں کے خلاف مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڈ میں درج ہے , تفتیشی افسر انسپکٹر سرور عدالت کو کیس کے چالان کی تکمیل کے متعلق آگاہ کریں گے ۔

 یہ بھی پڑھیں: ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا الزام، بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش ہوں گی