پب جی کی ’محبت‘ دو ملکوں کی سرحدیں عبور کرکے بھارت پہنچ گئی،ملن سے پہلے بچوں سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کوٹ ڈیجی کی 29 سالا سیما آن لائن گیم کے دوران بھارتی لڑکے سے عشق کر بیٹھی۔ چار بچوں کی ماں اپنا ملک اورشوہر کو چھوڑ کر نیپال کے راستے بھارت پہنچ گئی۔ بھارتی پولیس نے غیرقانونی مقیم ہونے پر سیما کو گرفتار کرلیا۔
محبت اندھی ہوتی ہے۔ ایسا ہی ہوا کوٹ ڈیجی میں جہاں آن لائن پلیٹ فارم پر بھارتی لڑکے کے عشق میں گرفتار 29سالہ سیما گھربار اور شوہر کو چھوڑ کر ہندوستان چلی گئی۔ چار بچوں کی ماں سیما نامی خاتون کی آن لائن گیم پب جی پر بھارتی لڑکے سے دوستی ہوئی۔ جس پر اُس نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا مسائل پر سیما نے محبت کو پانے کے لیے نیپال کا راستہ چنا۔ سیما چاروں بچوں کے ہمراہ کراچی سے براستہ دبئی نیپال پہنچی۔ بھارت اور نیپال کے درمیان ویزا فری انٹری پر سیما باآسانی ہندوستان چلی گئی اور اپنے دوست سچن کے ہمراہ رہنے لگی۔
مزید پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھراؤ کیس، خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کی عدالت پیشی
بھارتی پولیس کو واقعہ کی خفیہ اطلاع ملی تو اُس نے غیر قانونی طور پر مقیم سیما کو گرفتارکر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیما اور اُس کے چاروں بچے جیل میں قید ہیں۔
سیما کےاصل شوہر غلام حیدر کا تعلق جیکب آباد سے ہے اور وہ سعودی عرب میں نوکری کرتا ہے۔ دونوں نے 2014 میں پسند کی شادی کی تھی۔ سیما نے بھارت جانے سے قبل اپنے شوہر کا گھر بھی فروخت کردیا۔ سیما کے شوہر غلام حیدر نے حکومت سے واقعہ کا نوٹس لے کر بچوں کی بحفاظت پاکستانی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔