(24نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ،روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 91 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعدڈالر 276.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے،اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے سستا ہو گیا،ڈالر 280 روپے کا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 300روپے پر مستحکم رہا،برطانوی پاؤنڈ 50پیسے مہنگاہو کر335روپے 50پیسے کا ہوگیا،اماراتی درہم کی قدر 75روپے 70پیسے پر برقرار رہی جبکہ سعودی ریال 30پیسے سستا ہو کر 73روپے 40پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی ،100 انڈیکس 43 ہزار 701 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہا ہے،گزشتہ روز انڈیکس 43 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھر اضافہ