شکارپور: 5 سالہ بچے کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی،والدکی انصاف کیلئے دہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شکارپور میں 5 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا معاملہ،کیس داخل نہ ہونے اور ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پر بچے کے والد نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
شکارپور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کے والد کا کہنا تھا کہ لکھیدر تھانے کی حدود سومرا محلا میں بچے سے جنسی زیادتی ہوئی، 5 سالہ حمزہ سے 2 ملزموں نے اجتماعی زیادتی کی، والد اصغر علی کا مزید کہنا تھا کہ زیادتی کے بعد بچے کو حالت غیر میں پھینکا گیا، ملزمان بچے سے زیادتی کے بعد فرار ہوگئے ، ڈاکٹروں کی جانب سے میڈیکل رپورٹ میں بھی ہیرا پھیری کی گئی ہے، بااثر شخص ہونے پر ملزموں پر کوئی کیس کچھ بھی نہیں ہوتا، پولیس کی طرف سے کیس درج نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی ملزم گرفتار کئے جارہے ہیں،کیس درج کرکے ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔