(ویب ڈیئسک) مودی سرکار کے مذہبی رواداری کے دعوے کھوکھلے نکلے۔ نریندر مودی کی اپنی جماعت کے رہنما نے نچلی ذات کے ہندو پر پیشاب کردیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ انتہائی شرمناک حرکت کرنے والے بی جے پی کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا ۔
مدھیہ پردیش کانگریس کے رہنما عباس حفیظ نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک قبائلی مزدور پر سرعام پیشاب کرنے والا شخص پرویش شکلا بی جے پی رکن اسمبلی کیدارناتھ شکلا کا قریبی ہے جبکہ کیدارناتھ نے اس سے انکار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور بی جے پی رہنما پرویش شکلا کو قبائلی شخص پر پیشاب کرنے کی غلیظ حرکت پر گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے ملزم کی غیرقانونی تعمیر کو بھی منہدم کردیا ہے۔
دوسری جانب مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے قبائلی شخص سے ملاقات کی اور اس کے پاؤں دھوئے جس پر پرویش شکلا نے پیشاب کیا تھا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے متاثرہ دشمت راوت کے ساتھ بھوپال کے اسمارٹ سٹی پارک کا دورہ کیا اور پودے لگائے۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے پورے مدھیہ پردیش کا سر شرم سے جھکا دیا۔ کانگریس کے ترجمان عباس حفیظ نے کہا کہ پرویش شکلا بی جے پی کا رکن ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیطان صفت شخص ایک قبائلی مزدور کے جسم پر پیشاب کررہا ہے۔ اس کی شناخت بی جے پی رکن اسمبلی کیدار شکلا کا نمائندہ پرویش شکلا کے طور پر کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے ملزم کے خلاف این ایس اے لگانے کی بات کہی۔
وائرل ویڈیو میں ایک شخص، جو بیبا قبائل طبقہ کا بتایا جا رہا ہے، فٹ پاتھ پر بیٹھا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ دوسرا شخص جس کی شناخت پرویش شکلا کی شکل میں کی گئی ہے، اس کے اوپر پیشاب کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔