(رابیل اشرف)مرغی کی قیمتوں میں اتاڑ چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ،کراچی میں مرغی کے انڈوں کی قیمتیں 255 سے 260 روپے فی درجن پر مستحکم ،دیسی انڈے 300 سے 350 روپے فی درجن میں فروخت ہونے لگے ۔
ڈیری شاپ دکاندار کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی کوئی لسٹ ہمارے پاس نہیں ، اس لئے ہم ہول سیلرز کے دیئے داموں پر انڈے فروخت کر رہے ہیں ،ڈبل ذردی والے انڈے 280 روپے میں فروخت ہوررہے ہیں،60 گرام کا ایک انڈہ ہے ،ایک درجن فارمی انڈے کی قیمت 255 سے 260 ہے ،ڈبل زردی کا انڈے کا وزن 75 سے 80 گرام ہے اس لئے 1 درجن انڈے 280 کے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنشن میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری،ریٹائرڈ ملازمین کی سنی گئی
دکاندار کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال انڈے سردیوں میں 280 روپے فی درجن تھے ،ہر کاروبار میں گروپس بنے ہوئے ہیں اگر ہول سیلرز من مانی نہ کریں تو یہ ریٹ بھی کم ہوجائیں ،ہول سیلرز کی من مانی نہ ہو تو انڈے 150 سے 160 روپے فی درجن میں فروخت ہوں۔