عالمگیر ترین نےخودکشی سے پہلے نوٹ پر کیا لکھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود کشی سے پہلے ایک نوٹ لکھ کر چھوڑا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین خان نے خودکشی سے پہلے سوسائیڈل نوٹ لکھا، خط کے متن کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بیماری سے تنگ آکر خودکشی کر رہا ہوں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولی سر کے دائیں سائیڈ پر ماری گئی،گولی اپنے لائسنسی پسٹل گلاک سے چلائی گئی ،پولیس نے خط اور پسٹل فرانزک کیلئے بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ہم نے بظاہر ان میں کوئی بیماری نہیں دیکھی، رات کو عالمگیر ترین معمول کے مطابق اپنے بیڈروم میں سوئے، وہ صبح 10بجے تک نہ اٹھے تو ملازم نے آ کر دروازہ کھٹکھٹایا، جب دروازہ نہیں کھولا تو ملازم نے کھڑکی سے دیکھا تو ان کو خون میں لت پت پایا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی سنی گئی
ملازم نے فوری طور پر جہانگیر ترین کو اس بارے میں اطلاع کی، اطلاع ملتے ہی جہانگیر ترین فوری طور پر گھر پہنچے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بھی چیک کیا تو پتہ چلا گولی سر میں ماری گئی ہے۔
عالمگیر ترین نے گورنمنٹ کالج اور بیرون ملک سے تعلیم حاصل کی تھی، انہوں نے شادی نہیں کی تھی، منگنی ہوئی تھی، دسمبر میں شادی طے تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی ہے،خودکشی کے وقت عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں تھے۔