چورچور کہنے والوں کوآج منہ کی کھانا پڑی:مریم اورنگزیب

Jul 06, 2023 | 15:45:PM

Read more!

(24 نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس سے بری کردیا گیا ہے،پی ٹی آئی کے4سالہ دور میں میڈیا کی زبان بندی کے لیے ہرحربہ استعمال کیا گیا۔

 نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چورچور کہنے والوں کوآج منہ کی کھانا پڑی،نوازشریف کو واضح طور پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،تاثر دیاگیا نوازشریف نے فیور کے طور پر شکیل الرحمان کو پلاٹ دیا،نیب نیازی گٹھ جوڑ سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتاتھا۔

مزیدخبریں