’کم عمری کی شادی خواتین کیلئے اچھی نہیں ‘

Jul 06, 2023 | 16:04:PM

This browser does not support the video element.

(ملک اشرف) کم عمری میں بچیوں کی شادیاں کرنے والے خبردار، کہیں ایسا نہ ہو جیل کی ہوا کھانا پڑجائے۔

ہائیکورٹ نے ایک ایسا حکم صادر کر دیا ہے کہ دولہا اور نکاح خواں بھی نہیں بچ سکے گا۔ یہاں تک کہ بارات کی روٹی کھانے والے بھی اندر جائیں گے ۔

اس حوالے سے24 نیوز ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئےمعروف قانون دان،نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ربیعہ باجوہ  نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے اس حوالے سے قانون سازی ہوئی ہے،ہمارے  معاشرے میں خواتین سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔جوڈیشری کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کی پروٹیکشن کیلئے قانون پر عمل کروایا جائے۔کم عمری کی شادی میں خواتین کا استحصال کیا جاتا ہے،مختلف علاقوں میں روایات ہیں ،خواتین کو جائیداد کا حق نہ دینے کیلئے ایسا کیا جاتا ہے اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔

ضرور پڑھیں :’لڑکی کے صرف بیان پر بالغ ہونے کا یقین نہ کیا جائے‘

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کم عمری کی شادیاں نہیں ہونی چاہئیں ۔کم عمری کی شادی میں خواتین اپنی پروٹیکشن نہیں کرسکتیں،خواتین کی صحت پر بھی اچھا نہیں پڑتا ۔کم عمری کی شادیوں کا تعلق امیر اور غریب سے نہیں ۔اس کا تعلق شعور سے ہے۔کم عمری کی شادیاں جہالت کی وجہ سے کی جاتی ہیں ۔

مزیدخبریں