(ملک اشرف) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اور پارٹی رہنما ایک ایک کرکے ان کا ساتھ چھوڑتے جارہے ہیں جس کی وجہ 9 مئی کے واقعات ہیں۔
اس بات پر بھی تبصرے ہو رہے ہیں کہ پرویز الہیٰ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ چھوڑیں گے یا نہیں۔
ایسے میں آج ایک دلچسپ صورتحال پیش آئی جب لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کسی دوسری گاڑی پر آئے جس کے آس پاس کارکنان بھی نظر نہیں آئے اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ گاڑی بھی عمران خان کی اپنی نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیے: عسکری پلازہ توڑ پھوڑ کیس، عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع
اس گاڑی کا نمبر LEC-12-6161 تھا اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ریکارڈ سے چیک کروانے پر پتہ چلا کہ یہ گاڑی سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کے نام پر رجسٹر ہے۔
خیال رہے کہ مونس الہیٰ ان دنوں ملک سے باہر ہیں لیکن ان کا تعاون اور سپورٹ بھرپور انداز میں عمران خان کیساتھ نظر آرہی ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان آج اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کیساتھ لاہور ہائیکورٹ آئے تھے جہاں ان کی اہلیہ کو انٹی کرپشن اوکاڑہ کی جانب سے دی گئی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔ بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی ٹھیکہ جات دیے۔