پی سی بی مینجمنٹ میں تبدیلی کے بعد وسیع پیمانے پر اُکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ذکاء اشرف نے چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور تحلیل ہونے والی نجم سیٹھی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیف سلیکٹر ہارون رشید مستعفیٰ ہوگئے۔
پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی نہ ہونے پر کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
نئی مینجمینٹ کمیٹی نے چیف سلیکٹر کی تلاش شروع کردی ہے جنہیں ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ اسکواڈز کو حتمی شکل دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ذکا اشرف نے بطور چیئرمین منیجنمنٹ کمیٹی عہدہ سنبھال لیا
خیال رہے کہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ بریڈ برن تاحال برقرار ہیں۔
حکومت نے نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کیلئے تشکیل دی ہے۔