اینٹی کرپشن مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی اوراہلیہ کی عبوری ضمانتوں کی توثیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، اوکاڑہ میں سڑک کی تعمیر کے الزام میں اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کرپشن نے 2جون کو مقدمہ درج کیا ،اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے 420,468,471,109 ,اور 409 دفعات کے تحت بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کیا ۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ بشریٰ بی بی اپنے خلاف مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونا چاہتی ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی اورملزمان کو دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، سابق رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا