(24 نیوز )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر اسلامک سینٹر کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کر تے ہوئے بلیک میلنگ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم زاہد اقبال کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دارالحکومت کے پوش ایریا میں واقع اسلامک سینٹر کا ڈائریکٹر ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم زاہد اقبال شکایت کنندہ خاتون کی فحش تصاویر اور ویڈیوز نشر کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیں۔
ملزم زاہد اقبال نے نازیبا تصاویر و ویڈیوز کی آڑ میں متاثرہ کو دھمکیاں دیں اور خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر قابل اعتراض مواد حاصل کیا،ملزم کے موبائل کے فرانزک تجزیے سے متاثرہ خاتون کی متعدد نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ 9 ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا،ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا،ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا جھٹکا، سابق رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ کے لئے ملزم نے اپنے, رشتہ داروں و دیگر افراد کے نام پر جاری موبائل سمز استعمال کیا تھا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔