ایلون مسک نے ’تھریڈز‘ کو کاپی پیسٹ قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے حریف کمپنی میٹا کی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ ہونے کے بعد پہلا ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے ’کاپی پیسٹ‘ قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ آج فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مقابلے نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کردی ہے، جسے ٹوئٹر کیلئے اب تک کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔
Meta's new app was built entirely using this keyboard: pic.twitter.com/RoRe6szEO0
— DogeDesigner (@cb_doge) July 6, 2023
نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ ہونے کے بعد میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے 11 سال بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واپسی کرتے ہوئے اسپائیڈرمین کارٹون ’ڈبل آئیڈینٹٹی‘ کی مشہور زمانہ میم ٹوئٹ کی۔
— Mark Zuckerberg (@finkd) July 6, 2023
اس سے پہلے ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ انسٹاگرام ڈیلیٹ کررہے ہیں۔
It is infinitely preferable to be attacked by strangers on Twitter, than indulge in the false happiness of hide-the-pain Instagram
— Elon Musk (@elonmusk) July 6, 2023