’کِیا‘ موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد) ’کِیا‘ موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔
’کِیا‘ موٹرز کی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں میں 2سے 4لاکھ روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ پیکانٹو اے ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ روپے اضافے سے نئی قیمت 38 لاکھ 25 ہزار روپے ہو گئی، جبکہ سٹونک ایکس پلس کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 60 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی مشروط فراہمی ،نوٹیفکیشن بھی سامنے آگیا
اسی طرح سپورٹیج الفا کی قیمت میں 2لاکھ 50ہزار روپے اضافہ ہوا جس سے اس کی نئی قیمت 73 لاکھ روپے ہو گئی، سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 81 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی، سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 2لاکھ 50ہزار روپے اضافے سے نئی قیمت 88 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی، سپورٹیج بلیک ایڈیشن کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 50 ہزار روپے اضافہ ہوا جس سے اس کی نئی قیمت 93 لاکھ روپے ہو گئی۔
علاوہ ازیں سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 4 لاکھ روپے اضافے کے بعد ایک کروڑ 8 لاکھ ہو گئی جبکہ سورینٹو 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے اضافہ ہوا جس سے اس کی نئی قیمت 1 کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ’کِیا‘ موٹرز کی جانب سے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔