جہانگیر ترین کے بھائی کا پوسٹ مارٹم مکمل ، نماز جنازہ رات 10بجے ادا کی جائیگی

Jul 06, 2023 | 19:06:PM
جہانگیر ترین کے بھائی کا پوسٹ مارٹم مکمل ، نماز جنازہ رات 10بجے ادا کی جائیگی
کیپشن: عالمگیر ترین ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین خان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیاگیا۔
 پولیس حکام کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم میں موت کا تعین کیا جائے گا ۔دوسری جانب عالمگیر ترین کی میت کیلئے چار پائی ماڈل ٹاؤن 99 A میں پہنچا دی گئی ،مرحوم کی میت تاحال جنرل ہسپتال میں موجود ہے، عالمگیر ترین کی میت کو جنرل ہسپتال سے ماڈل ٹاو¿ن 99 A لایا جائے گا ،تعزیت کیلئے اہل خانہ ، رشتہ دار اوردیگر کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مرحوم کی نمازہ جنازہ رات دس بجے ادا کی جائے گی،نماز جنازہ کیلئے جگہ کا تعین میت گھر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی مشروط فراہمی