میرانشاہ خود کش حملے کے شہدا کی فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) میران شاہ خود کش حملے اور دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوانوں کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر میاں عبداللہ شاہ ضلع خیبر کے علاقے شاکس میں دوران آپریشن دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے شہید ہوئے، نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان میران شاہ کے قریب خودکش حملے میں شہید ہوئے، میجر میاں عبداللہ شاہ کی نماز جنازہ کوہاٹ میں ادا کر دی گئی، نائب صوبیدار صاحب خان کی نماز جنازہ میانوالی، نائیک محمد ابراہیم کی نماز جنازہ ڈی آئی خان اور سپاہی جہانگیر خان کی نماز جنازہ مردان میں ادا کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کے بھائی کا پوسٹ مارٹم مکمل ، نماز جنازہ رات 10بجے ادا کی جائیگی
شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سول ملٹری حکام، شہداء کے عزیز و اقارب، شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں پُرامن پاکستان کیلئے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔