عالمگیر ترین کی خودکشی یا قتل؟پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسنین اولکھ) انویسٹی گیشن ٹیموں نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے گزشتہ رات مبینہ طور پر خودکشی کی، پستول اور خط فرانزک کیلئے بھجوایا جارہا ہے ساتھ ہی اپارٹمنٹ اور اردگرد کی سی سی ٹی وی اکٹھی کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔
دوسری جانب عون چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 10 بجے ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی
یاد رہے جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی تھی، پولیس نے بتایا تھا کہ عالمگیر ترین نے سر میں گولی ماری اور خودکشی سے پہلے ایک خط بھی چھوڑا ہے، وہ گلبرگ لاہور میں رہائش پذیر تھے۔
جہانگیر ترین کو بھائی کی موت کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران ملی، جس کے بعد وہ اجلاس چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش مردہ خانے منتقل کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: جہانگیر ترین کے بھائی کا پوسٹ مارٹم مکمل ، نماز جنازہ رات 10بجے ادا کی جائیگی