(24 نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کو بل میں کوئی نئی مراعات نہیں دی گئی ہیں۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو صادق سنجرانی نے کہاکہ یہ مراعات 1975 کے ایکٹ میں تھی کوئی دیکھتا نہیں، ہم نے مراعات کو الگ کرنے کی کوشش کی ہے ۔
صادق سنجرانی کا مزید کہناہے کہ چیئرمین سینیٹ کی مراعات سے متعلق بل اب قومی اسمبلی کے پاس ہے، قومی اسمبلی کا اختیار ہے کہ بل میں ترامیم کرے یا مسترد کرے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کے بھائی کا پوسٹ مارٹم مکمل ، پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا