ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں سمیت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ دوسری جانب موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ، پنجاب کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ، مشرقی شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےجبکہ پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے،خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،مالاکنڈ، بالاکوٹ،چارسدہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرم، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،جبکہ چند مقامات میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا،میانوالی،فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد ،لاہور، بھکر، لیہ، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ شریف، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی امید ہے
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،ژوب، زیارت، موسیٰ خیل ، بارکھان، لورالائی،قلعہ سیف اللہ، کوہلو، سبی ، نصیرآباد، ہرنائی،ڈیرہ بگٹی، قلات، خضدار، لسبیلہ ، آوران اور خاران میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہے گا، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن ، عمرکوٹ ،سانگھڑ، میرپور خاص، حیدر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی ،ٹھٹھہ ، کراچی ، دادو اور گردونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:"شاہ رخ خان ہنیڈ سم نہیں اور نہ ہی اداکاری آتی ہے"،ماہ نوربلوچ
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ، جبکہ موسلا دھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ ،لاہور ، سیالکوٹ،ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں ، کرک اورڈی آئی خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشے کا امکان ظاہر کردیا اورمری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ موسلادھا ربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان،ژوب ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورموسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔