پاکستانیوں کو تیرے بن کی آخری قسط کا بےصبری سے انتظار

Jul 06, 2023 | 20:20:PM

(24نیوز) ٹاپ ٹرینڈنگ پاکستانی ڈرامہ سیریل "تیرے بن" کی آخری قسط آج شام 8 بجے  نشر ہونے والی ہے۔ جس کے ٹی وی پرومو نے پاکستانی عوام میں تشویش اور دلچسپی کی لہر پیدا کردی ہے۔

24نیوز کے خصوصی پروگرام "کیا ڈرامہ ہے" کے پینل نے آخری قسط کے بارے میں متوقع واقعات پر کافی تبصرے اور پیشگوئیاں کی ہیں۔ ہم آپ کو پاکستانی اداکارہ مرینا خان، نادیہ جمیل اور روبینہ اشرف کی تیرے بن کے بارے میں د یئے گئے دلچسپ تبصرے پیش کریں گے۔ 

تیرے بن کی آخری قسط کے پرومو میں مرتسم (وہاج علی) اور حیا ( صبینہ فاروق) کی شادی دکھائی دیتی ہے، لیکن دو سال بعد میرب ( یمنا زیدی) اچانک نظر آتی ہے جو ایک بچے کو لے کر آتی ہے جس کا باپ کوئی اور نہیں بلکہ مرتسم ہی ہے۔پرومو میں حیا ,میرب کو قریب آکر مارنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔

  تیرے بن کی آخری قسط  کے بارے میں اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ "میرا دل بہت دھک دھک کر رہا ہے کیونکہ مجھے پتہ ہے کیا ہونے والا ہے اور میں پاگل سی ہو رہی ہوں سوچ کے۔ اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ "مجھے صرف دیکھنا ہے کہ آخر کیا ہوتا ہے اور میں صرف یہی امید کر رہی ہوں کہ آخر وہی ہو جو سب چاہ رہے ہیں".

 
 
 
 

مزیدخبریں