نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی3 دن کی ریسکیو کوششوں کے نتیجہ میں کیمپ فور سے کیمپ ٹو اور کیمپ ون سے ہوتے ہوئےحفاظت کے ساتھ بیس کیمپ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق آصف بھٹی اسنو بلائنڈنس کی وجہ سے تین دن سے نانگا پربت پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے تھے۔ آذربائیجان کے کوہ پیما ازرافیل کی مدد سے آصف بھٹی کیمپ فور سے کیمپ ٹو تک آئے تھے۔
فضل علی اور محمد یونس پر مشتمل گراؤنڈ ریسکیو ٹیم بھی نانگا پربت پر موجود تھی، جس نے گزشتہ روز آصف بھٹی آصف بھٹی کی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کل پاک آرمی کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آصف بھٹی کو اسکردو لایا جائے گا، سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد آصف بھٹی کو سی ایم ایچ اسکردو لے جایا جائے گا۔