اسلام آباد کے ریڈ زون علاقے میں فائرنگ کرنے پر عہدے سے برطرف ایڈیشنل سیشن جج بحال

Jul 06, 2023 | 20:44:PM

(24 نیوز) اسلام آباد کے ریڈ زون علاقے میں فائرنگ کرنے پر عہدے سے برطرف ایڈیشنل سیشن جج کو بحال کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے ریڈ زون علاقے میں فائرنگ کرنے پر عہدے سے برطرف ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جوڈیشل ٹربیونل نے بحال کیا، جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بحالی کا فیصلہ سنایا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی بینچ کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے ریڈ زون میں سابق ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر پر فائرنگ کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں