(24 نیوز)یونان کشتی حادثہ میں زندہ سلامت بچ جانے والا نوجوان عثمان صدیق سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق یونان کشی حادثے میں زند ہ بچ جانے والا خوش قسمت انسان عثمان صدیق کے پاکستان پہچنے پر اہل خانہ خوشی سے چھوم اٹھے،بہن بھائیوں کو اہل علاقہ مبارکبادیں دینے لگے،عثمان کے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پہنچنے پر بھائی عمران اور دوست احباب نے شاندار استقبال کیا جبکہ دوست احباب ایئرپورٹ پر سیلفیاں بناتے رہے۔
عثمان صدیق پولیس میں ملازمت کرتا تھا چند ماہ قبل پاکستان سے اٹلی جانے کے لیے روانہ ہوا، جب یہ واقعہ خوفناک واقعہ پیش آیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کو تیرے بن کی آخری قسط کا بےصبری سے انتظار
یاد رہے کہ 14 جون کو یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 79 مسافر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 104 کو زندہ نکالا گیاتھا، مرنے والوں میں 35 کا تعلق شام، 30کا تعلق مصر اور 12 کا تعلق پاکستان اور 2 کا فلسطین سے ہے۔