(ویب ڈیسک)باس ڈی لیڈ کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث ہالینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 277 رنز بنائے، میکمولن نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان رچی نے 64 سکور بنا کر نمایاں رہے، بال ڈی لیڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ہالینڈ کی ٹیم ایک موقع پر 50 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئی تھی تاہم ڈی لیڈ نے زبردست تھری فیگر اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح حاصل کی، انہوں نے 92 گیندوں پر 123 رنز بنائے اور ہدف 43 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔
میچ میں بہترین آل راؤنڈرز کارکردگی دکھانے پر باس ڈی لیڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، ڈچ ٹیم، سری لنکا کے ہمراہ ون ڈے ورلڈکپ میں دیگر8ٹیموں کے مد مقابل میچ کھلیے گی۔
ڈی لیڈ کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث ڈچ ٹیم سری لنکا کے ساتھ ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گی،بھارت نے میزبان کے طور پر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان نے آئی سی سی سپر لیگ کے ٹاپ 8 میں جگہ بنا کر کامیابی حاصل کی تھی۔
سری لنکا اور نیدرلینڈز نے زمبابوے میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے ٹاپ 2میں جگہ بنا کر کوالیفائی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:میرے بعد ’اس شخص‘ کا خیال رکھنا، عالمگیر ترین نے آخری خط میں یہ الفاظ کس سے متعلق کہے؟ اہم خبر آ گئی
یاد رہے کہ 2 مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور زمبابوے ان نمایاں ٹیموں میں شامل ہیں جو ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں۔اوڈی آئی ورلڈ کپ میں ہالینڈ کی 5ویں شرکت ہوگی کیونکہ اس نے پہلی بار 1996ء کے ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی اور پھر 2003 سے 2011ء تک مسلسل تین بار شرکت کی تھی ، جس کے بعد ڈچ 2015ء اور 2019ء ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔نیدرلینڈز نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 5 میچز کھیلے ہیں اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو حیران کر دیا ہے۔