جس جگہ سے کوکین ملی ادھر لوگوں کی آمد و رفت ہے: ترجمان وائٹ ہاؤس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جس جگہ سے کوکین ملی ادھر عوام کی آمدورفت ہے، معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے ہر مناسب اور قابلِ ضمانت ایکشن لیں گے۔
امریکی صدر کی واشنگٹن میں واقع سرکاری رہائش گاہ اور دفتر وائٹ ہاؤس سے کوکین ملنے کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرین جین پیئر کا میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ جدھر سے کوکین برآمد ہوئی ہے ادھر عوام آتے جاتے ہیں، معاملے کی تہہ تک جانےکیلئے ہر قابلِ ضمانت ایکشن لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رکن پارلیمان ایئرپورٹ شاپ سے گلاسز چوری کرتے پکڑا گیا
صحافی نے سوال کیا گیا کہ تحقیقات کرتے ہوئے اب تک کسی کا ڈرگ ٹیسٹ کیا گیا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ معاملے کی تحقیق کیلئے ہر مناسب اقدام اٹھائیں گے، خفیہ سروس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کی 2 تاریخ بروز اتوار وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد ہونے کا انکشاف ہوا تھا، اس روز رات کے وقت وائٹ ہاؤس کے سٹاف نے سفید پاؤڈر کی موجودگی پر ریسکیو حکام کو اطلاح دی تھی جنہوں نے آ کر اس پاؤڈر کا جائزہ لے کر بتایا کہ یہ کوکین ہے۔