لیبیا میں ایک سال سے سوتیلی ماں اور باپ کے ہاتھوں قید بچہ بازیاب

Jul 06, 2023 | 23:56:PM
لیبیا میں ایک سال سے سوتیلی ماں اور باپ کے ہاتھوں قید بچہ بازیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیبیا میں ایک سال سے باپ اور سوتیلی ماں کے ہاتھوں قید بچہ بازیاب کرا لیا گیا، اس غیر انسانی رویے پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ اٹھی، درندہ صفت والدین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا۔

لیبیا کے علاقے بن غازی میں کم عمر معذور بچے پر اس کے باپ اور سوتیلی ماں کی جانب سے ایک سال تک ظلم و ستم ڈھائے گئے، اس لرزہ خیز واقع نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا میں بن غازی کے نواحی علاقے الصابری میں ظلم و بربریت کا یہ واقع پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑے معذور بچے اس کے باپ اور سوتیلی ماں کے قبضے سے بازیاب کرا کر سماجی فلاح و بہبود مرکز منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس سے کوکین کی برآمدگی، ترجمان کا اہم بیان آ گیا

بن غازی سیکیورٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کو بچے سے متعلق اطلاع ملی جس پر کارروائی کر کے 11 سالہ بچے کو نیم برہنہ حالت میں زنجیروں میں جکڑا جانوروں کے باڑے جیسی جگہ پر پایا گیا جہاں اس معذور بچے کو ایک سال سے قید کر کے رکھا ہوا تھا۔ ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے  لوہے کی زنجیرواں میں جکڑے 11 سالہ معذور بچے کو ٹین کے اندھیرے کمرے سے بازیاب کرایا، بچہ سردی، بھوک پیاس اور بیماریوں کا شکار ہے۔

بن غازی سیکیورٹی ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ بچے کو باپ اور سوتیلی ماں نے جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا اور بند دروازے کے نیچے سے گھر کا بچا ہوا کھانا پھینکا جاتا تھا، بچے کو اب ضروری دیکھ بھال کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جدھر وہ پولیس کی نگرانی میں محفوظ ہے۔