وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں ماحول دوست الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

Jul 06, 2024 | 00:33:AM
 وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں ماحول دوست الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صرف 3 ماہ میں شہر میں پہلی بار آرام دہ اور ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں ہیں،محسن نقوی نے الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح بھی  کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے الیکٹرونک مشین سے ٹوکن لیا ،الیکٹرک بس میں سفر کیا اور بس کے اعلی معیار کی تعریف کی، اس موقع پر ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی۔ ترکیہ کے حکام۔ این آر ٹی سی کے عاصم اسحاق۔ آئی جی اسلام آباد پولیس۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 33 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، مجموعی طور پر اسلام آباد میں 160 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،33 الیکٹرک بسیں آنے پر ترکیہ کے سفیر ۔ چین کے سفارت خانے اور این آر ٹی سی کے تعاون پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ 16 ہزار شہری الیکٹرک بسوں پر سفر کریں گے، الیکٹرک بسوں کے لئے چارجنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ بسیں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلیں گی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ الیکٹرک بسیں اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے، سی ڈی اے کی ٹیم الیکٹرک بسوں کی کامیاب لانچنگ پر شاباش کی مستحق ہے،اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کا نظام کو بہتر بنائیں گے تاکہ شہری آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں۔

 اس سے قبل چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو الیکٹرک بسوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لئے اہم فیصلے