(24 نیوز)ماری پور کے علاقے میں نالے سے ماں اور کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کا معاملہ،دو سالہ بچے اور چھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان تاحال قانون کی گرفت نہ آسکے۔
مذکورہ واقعے کو سات روز گزر گئے لیکن تفتیشی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام نظر آتی ہے۔ کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی لیکن اب تک کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔
ماں، دو سالہ بیٹا اور چھ سالہ بیٹی کی شیر محمد ولیج کے نالے سے لاشیں ملی تھیں،ابتدائی پوسٹ مارٹم میں دو سالہ بچے اور چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی ۔
مقتولہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کے لیے کیمیکل ٹیسٹ کرائے گئے جس کی رپورٹ تاحال سامنے نہ آسکی۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر علاقے کے لوگوں سے تفتیش کی لیکن کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو ئی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں کوئی قریبی ملوث ہو سکتا ہے، جس پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
ماری پور :ماں سمیت دو بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفت سے باہر
Jul 06, 2024 | 10:30:AM