محرم الحرام :پنجاب حکومت نےصوبہ بھرمیں دفعہ144نافذکردی

Jul 06, 2024 | 10:43:AM
محرم الحرام :پنجاب حکومت نےصوبہ بھرمیں دفعہ144نافذکردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے پنجاب حکومت نےصوبہ بھرمیں دفعہ144نافذکردی۔
محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہو گی،مجازاتھارٹی کی اجازت کےبغیرعوامی مقامات پرہتھیار وآتش گیرموادکی نمائش  اورصوبہ بھرمیں اشتعال انگیزنعروں اوراشاروں پرمکمل پابندی ہوگی۔
کسی بھی ڈیوائس سے بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس،جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر ،جلوس کےراستوں میں موجودعمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے،جلوس کےدوران راستےمیں واقع عمارتوں کی چھتوں یادکانوں کےتھڑوں پربطورتماشائی موجودگی پر بھی پابندی ہو گی۔
 علاوہ ازیں بزرگ شہریوں اورخواتین کےسوا ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام  جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 7 سے 10 محرم الحرام تک ہوگا ۔