خانقاہ شریف:بھائی نے بہن کو آشنا سمیت قتل کر دیا

Jul 06, 2024 | 10:59:AM

(24نیوز)خانقاہ شریف علاقے تھانہ مسافر خانہ کی حدود موضع گوٹھ مہرو میں غیرت کے نام پر  جوڑے کو قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق   لڑکی کے بھائی نعمان نے اپنی بہن اور اس کے آشنا کو  فائرنگ کر کے  قتل کیا،قتل ہونے والی لڑکی اور لڑکے کی عمر 18 سے 19 سال بتائی جارہی ہیں۔
واقعے کے بعد مقامی پولیس تھانہ مسافر خانہ بھاری نفری کے ساتھ موقع واردات پہنچی تاہم ملزم  فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔  لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے آر ایچ سی سمہ سٹہ منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں