الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کی بات مسترد کرتا ہوں، جوبائیڈن

Jul 06, 2024 | 11:02:AM
الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کی بات مسترد کرتا ہوں، جوبائیڈن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی مباحثے سے پہلے شدید بیمار تھا اس لئے کارکردگی متاثر ہوئی،الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کی بات مکمل مسترد کرتا ہوں۔

صدارتی ڈیبیٹ کے بعد ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارتی مباحثے میں ٹرمپ کے بولنے کے دوران میرا مائیک بند تھا،جوبائیڈن نے کہا کہ پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی، کسی بھی صدر سے زیادہ کام کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈیموکریٹک پارٹی میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ شاید جوبائیڈن دوسری مدت کے لیے فٹ نہیں ہوں گے، اس لئے ان سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں بھی ماہرین اس صدارتی مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی کو مایوس کُن قرار دیتے ہوئے نظر آئے تھے۔