حکومت کا تختہ پلٹنے کیلئے کونسا پلان تیار؟محمود خان اچکزئی کےاہم انکشافات

Jul 06, 2024 | 11:09:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مقصد کیا ہے؟ محمود خان اچکزئی نے اہم انکشافات کر دیئے
24 نیوز کہ شو نسیم زہرہ@ پاکستان میں بات کرتے ہوئےمحمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں کون ہوتا ہوں جو لوگوں کو راستے بتاؤں،دنیا میں ممالک چلتے ہیں ان کو چلانے کا کوئی فارمولا ہوتا ہے، اس کا کوئی راستہ ہوتا ہے،پھر اس کے مطابق ملک کو چلایا جاتا ہے،ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ 75 سال ہمارے ملک کو آزاد ہوئے ہو گئےہم نے بس نام کی آزادی لے لی مگر یہ آزادی کون سی آزادی ہے ،جو آزادی سے پہلے انصاف کا معیار تھا ہم اس سے پیچھے جا رہے ہیں کوئی بھی فیلڈ ایسی نہیں رہی جس میں ہم دعوہ کر سکے کہ ہم بہتری کی طرف ہیں
ان کا کہنا تھا کہ جب فون نہیں تھے سڑکیں نہیں تھی تو ہمارے بڑے بتاتے ہیں جب کوئی قتل کر کے بھاگ نہیں سکتا تھا وہ پکڑا جاتا تھا اور اب شہروں میں اتنے جرم ہو رہیں ہیں اور نامعلوم افراد کہہ کر جرم چھپا لیا جاتا ہے،یہ ہم تمام پاکستانیں کا  مسئلہ  ہے کہ اس بحران سے ہم اس ملک کو کس طرح نکالیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان ایک ایسا صحہیفہ ہے جس پر تمام ادارے اور لوگ متفق ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت الزام تراشی کا نہیں ہم سب نے غلطیاں کی ہیں اور ہم سب کو مل کر اپنی غلطیاں سدھارنی چاہیے ابھی ہم نے ایک ساتھ مل بیٹھ کر اس مسئلہ کو حل کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا کو ایک بات بتانی ہیں کہ ہمارا آپس میں کوئی اختلاف نہیں ہے ہم ایک ساتھ بھائیوں کی طرح رہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس بات سے انکار نہیں کرتا کہ یہاں آئین کی بالادستی ہو۔