داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا کراچی میں اجتماع شیڈول 

Jul 06, 2024 | 12:36:PM
داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا کراچی میں اجتماع شیڈول 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میںداؤدی بوہرہ کمیونٹی   کا اجتماع 7 سے 16 جولائی 2024 تک شیڈول کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے 39,000 سے زیادہ کمیونٹی ممبران کے پاکستان آنے کی توقع ہے جن میں 16,000 ہندوستان سے بھی شامل ہیں.

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے 39,000 سے زیادہ کمیونٹی ممبران ی شرکت اور اجتماعی عمل کو ہموار کرنے کے لیے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہی،پاکستان کے سفارت خانوں نے موثر رابطے اور مدد کو یقینی بنانے کے لیے واٹس ایپ گروپس قائم کیے گئے ہیں,ویزا کی سہولت کے بہتر اقدامات کے نتیجے میں صرف ہندوستان سے تقریباً 16,000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

خصوصی ویزا پروسیسنگ پروٹوکول نے عالمی سطح پر بوہرہ کمیونٹی کے اراکین کی درخواستوں کو ترجیح دی اور ان کو جلد نمٹایا،مختلف سرکاری ایجنسیوں نے بڑے پیمانے پر لاجسٹک ضروریات کے لیے ایک مربوط حکمت عملی بنانے کے لیے تعاون کیا ۔

مذہبی ہم آہنگی کے لیے پاکستان کا عزم بین الاقوامی مذہبی اجتماعات کے انعقاد اور حمایت کے بارے میں اس کے فعال موقف سے عیاں ہے،یہ اقدام مذہبی برادریوں کے لیے ایک خوش آئند میزبان ملک کے طور پر پاکستان کے کردار کو واضح کرتا ہے،حکومت نے باریک بینی سے منصوبہ بندی کی اور نقل و حمل اور رہائش کے انتظامات سمیت لاجسٹک مدد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

تمام شرکاء کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے،یہ اجتماع ثقافتی تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے اور عالمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دیتا ہے،ایسی تقریبات کی میزبانی میں پاکستان کی کوششیں ایک ذمہ دار میزبان ملک کے طور پر اس کی بین الاقوامی ساکھ میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی فعال سہولت نے مستقبل کے ایسے بین الاقوامی واقعات کے لیے ایک مثالی معیار طے کیا ہے۔