محرم الحرام کی سکیورٹی، 348 ٹربل سپاٹس کی نشاندہی کرلی گئی

Jul 06, 2024 | 12:51:PM

(عرفان ملک)محرم الحرام کے حوالے سے پنجاب بھر میں  سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ 348 ٹربل سپاٹس کی نشاندہی کرلی گئی۔

پنجاب پولیس کے حکام کے مطابق پولیس صوبے بھر کے فورتھ شیڈول میں شامل 1320 افراد کا ریکارڈ مرتب کر لیا گیا ہے، لاہور شہر میں فورتھ شیڈول کے 61 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے فورتھ شیڈول میں شامل 53 افراد شہر میں موجود پائے گئے، فورتھ شیڈول کے 6 افراد کا سراغ نہیں مل سکا، جبکہ صوبہ بھر سے فورتھ شیڈول میں شامل لاپتہ 15 افراد کی تلاش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹربل سپاٹس میں سے 8 کا معاملہ تاحال حل نہیں ہو سکا، 340 ٹربل سپاٹس کے معاملات سکیورٹی کے تناظر میں طے کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر محکمہ خوراک پنجاب ان ایکشن، تین فلور ملز کے لائسنس معطل

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے 1300 جلوس حساس قرار دیکر اے کیٹگری میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ لاہور کے 141 جلوسوں کو حساسیت کے اعتبار سے اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ جلوسوں اور مجالس پر سکیورٹی کی تعیناتی حساسیت کے مطابق کی جائے گی۔
 

مزیدخبریں