ملک میں سزاوجزا نہیں ،حکومت بیساکھیوں کے سہارے بیٹھی ہے: علی امین گنڈا پور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے بیٹھی ہے، نہ ہی آئین کو مان رہی ہے نہ عدالتوں کو، ملک میں سزاوجزا نہیں ہے ۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز میں کچھ نہیں نکلا، ہم ہمیشہ شخصیات کی بات نہیں، اداروں کی بات کرتے ہیں ، نوازشریف اور آصف زرداری پر بھی پرچے ہیں ، تھانہ کینٹ میں لیگل طریقے سے نوازشریف کیخلاف پرچہ درج ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے مینڈیٹ واپس کریں۔
ان کامزید کہناتھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال ہوئی تو یہ پوری قوم کی طرف سے بھوک ہڑتال ہوگی۔
علی امین گنڈاپور نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی گواہی نہ دیں ، جھوٹی گواہیاں دےکر پراٹھے کھاسکیں گے ، نہ سگریٹ پی سکیں گے۔