(طیب سیف) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ترنول میں منسوخ ہونے والے جلسہ گاہ میں آئی خاتون کو بھی نکال دیا ۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور ترنول جلسہ گاہ پہنچ کر اسٹیج، کنٹینر اور خاردار تاروں سمیت سامان جلسہ گاہ سے ہٹا دیا۔
پولیس کا موقف تھا کہ جلسے کے لئے این او سی نہیں اس لئے جگہ خالی کی جا رہی ہے، اسلام آبادانتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی طرح کی گرفتاریاں نہیں کی گئی ہےلیکن کسی نے بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب پولیس نے جلسہ گاہ پہنچنے والی خاتون کو بھی جلسہ گاہ سے نکال دیا، پولیس نے خاتون سے کہا کہ جلسہ منسوخ ہوچکا آپ بھی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام کی سکیورٹی، 348 ٹربل سپاٹس کی نشاندہی کرلی گئی
جس پر خاتون نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کم ازکم ہمارے کارکنان کو گرفتار نہ کریں اور انہیں نہ ماریں۔