اکشے کمار کا رنویر سنگھ کی سالگرہ پر مبارکباد کا انوکھا انداز ، دلچسپ ویڈیو وائرل

Jul 06, 2024 | 14:05:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے  ساتھی اداکار رنویر سنگھ کو 36 ویں سالگرہ کے موقع پر انوکھے انداز میں مبارکباد پیش کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار اکشے کمار کی جانب سے رنویر سنگھ کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو جاری کی گئی ،جاری کی گئی ویڈیو میں رنویر سنگھ اور اکشے کمار کو ڈانس کرتے دیکھا جا سکتاہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ پنجابی گلوکار "کرن اوجلا" کا مشہورِ زمانہ گانا "سیفٹلی" پلے کرکے اسپیکر اپنے کندھے پر اٹھائے ہوئے وائب کررہے ہیں۔

اس موقع پر اکشے کمار بھی رنویر کے ہمراہ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جس کے بعد آہستہ آہستہ رنویر ایک بورڈ کی جانب بڑھتے ہیں جس پر "پاور ہاؤس" لکھا ہوتا ہے ویڈیو میں اداکار  مداحوں کو بتاتے نظر آتے ہیں کہ اُن کی اور اکشے کمار کی جوڑی انرجی کا پاور ہاؤس ہے۔

اداکار رنویر سنگھ کی بات کی تائید اداکار اکشے کمار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھی کی جہاں انہوں نے رنویر سنگھ کو 36ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں زبردست انرجی اور کول پرسنالٹی کا حامل انسان کہہ کر ان کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

واضح رہے اداکار رنویر سنگھ نے اکشے کمار کے ساتھ ہدایت کار  "روہت شیٹی" کی فلم سوریا ونشی میں کام کیا تھا اور اب جلد ہی دونوں اداکار  پھر سے فلم "سنگھم اگین" ایک ساتھ نظر آئیں گے جہاں سنگم فرنچائر میں پہلی مرتبہ 'لیڈی سنگم" کا کردار بنھانے والی رنویر سنگھ کی اہلیہ "دیپیکا" بھی اکشے کمار کے ساتھ سکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں