سائبر حملے،جنگ لڑی جائے گی، بابا وانگا کی مزید خوفناک پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی انجہانی نابینا نجومی بابا وانگا 1996 میں 85 سال کی عمر میں دنیا سے چلی گئی تھیں مگر ان کی مستقبل کی خطرناک پیشگوئیوں کے سبب انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
بابا وانگا کی کئی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں اور ان کی مزید پیشگوئیوں نے لوگوں کی دلوں میں خوف بٹھا دیئے،آنجہانی نجومی نے نائن الیون، روس یوکرین جنگ جیسے بڑے واقعات کی پیشگوئی کی تھیں جو درست ثابت ہوئی،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے کئی سال گزر گئے تاہم انہوں نے اپنی زندگی میں سال 5079 تک دنیا کے ختم ہو جانے کی پیشگوئی کی تھی جس پر سائنسی ماہرین بھی حیران ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں پر ٹیکس وصول کیسے ہوگا؟،طریقہ کار جاری
بابا وانگا کے نام سے معروف نابینا خاتون نے 2024 کے حوالے سے 7 خوفناک پیشگوئیاں کی تھیں۔
نابینا بلغاریائی خاتون کا انتقال 1996 میں ہوچکا ہے، لیکن انہوں نے موت سے پہلے جو پیش گوئیاں کیں وہ ان کی موت کے کافی عرصے بعد بھی سچ ثابت ہورہی ہیں۔
بابا وانگا کو ”بلقان کی نوسٹراڈیمس“ بھی کہا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 9/11 کے دہشت گرد حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت، چرنوبل کی تباہی اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی۔بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئی تھیں اور 12 سال کی عمر میں انہوں نے ایک بڑے طوفان کے دوران پراسرار طور پر اپنی بینائی کھو دی تھی۔
جب کئی دنوں بعد ان کی فیملی نے انہیں ڈھونڈ نکالا تو بابا وانگا نے انہیں اپنی پہلی پیش گوئی کے بارے میں بتایااور اب 2024 کیلئے بھی ان کی کچھ پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق بابا وانگا نے سال 2024 کے لیے سات پیش گوئیاں کی ہیں۔
◆ روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔
◆ یورپ میں دہشت گردانہ حملے بڑھیں گے۔
◆ ایک خوفناک قدرتی آفت واقع ہو سکتی ہے۔
◆ دنیا میں ایک بڑا معاشی بحران ہو سکتا ہے۔
◆ سائبر حملے بڑھیں گے۔
بابا وانگا کے مطابق سال 2025 میں یورپ میں ایک بڑا تنازعہ براعظم کی آبادی میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا،انسان توانائی کے نئے ذرائع تلاش کرنے کی کوشش میں زہرہ یعنی Venus تک پہنچ جائے گا۔
سال 2033 میں برف کے پگھلنے سے سطح سمندر میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔
بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق 2076 میں کمیونزم کی عالمی سطح پر دوبارہ واپسی ہوگی،2130 میں تہذیبوں کا خلائی مخلوق سے رابطہ ہوگا۔
2170 میں خشک سالی ہوگی،سال 3005 میں مریخ (Mars) پر جنگ لڑی جائے گی۔
3797 میں زمین کی تباہی کے ساتھ انسانیت نظام شمسی کے اندر کسی دوسرے سیارے پر جانے کی صلاحیت رکھے گی،5079 میں دنیا کا خاتمہ ہوجائے گا۔