اراضی کا تنازعہ،بڑے بھائی کا  بیٹوں کے ہمراہ چھوٹے بھائی بھابھی اور بھتیجی پر تشدد

Jul 06, 2024 | 16:00:PM
اراضی کا تنازعہ،بڑے بھائی کا  بیٹوں کے ہمراہ چھوٹے بھائی بھابھی اور بھتیجی پر تشدد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات) خون سفید ہو گیا،نارووال میں بھائی نے اپنے بیٹوں اور ساتھیوں کے ہمراہ چھوٹے بھائی بھابھی اور بھتیجی کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔ 

 پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان اراضی پر قبضے کا تنازعہ چل رہا ہے،چھوٹے بھائی نے متنازعہ زمین پر دیوار  کی تعمیر شروع کی تو بڑے  بھائی نے بیٹوں اور ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر کےچھوٹے بھائی بھابی اور بھتیجیوں پر تشدد شروع کر دیا۔

 تشدد کی فوٹیج 24 نیوز کو موصول ہو گئی ہے، ویڈیو میں بڑے بھائی کو ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ،فوٹییج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔