کراچی کے تاجروں نے ایف بی آر اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا 

Jul 06, 2024 | 18:16:PM

(اشرف خان)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کی جانب ملک بھر کے تاجروں کے بلائے گئے اجلاس کا کراچی کے تاجروں نے بائیکاٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر اجلاس میں ملک بھرکےتاجروں نے ویڈیولنک کےذریعے شرکت کی ، ملک بھرکےتمام آرٹی اوزمیں آج اجلاس بلایاگیاتھا،اجلاس میں دیگرشہروں کےتاجروں کےمسائل سنے گئے،چیئرمین سندھ تاجراتحادشیخ حبیب  کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کوباربارکہاگیاکہ کراچی کےتاجروں کےمسائل بھی سن لیں ،اجلاس میں ٹیکس اورتاجردوست اسکیم سے متعلق امورکوشامل کیاگیاتھا،بارباریاد دہانی کرانے کےباوجودکراچی کے تاجروں کےمسائل نہ سننے پربائیکاٹ کیا،اجلاس میں تاجر رہنماشیخ حبیب،رضوان عرفان،شرجیل گوپلانی ،رانااکرم سمیت دیگرتاجراورایسوسی ایشنز کےنمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں ابتک کتنے مقدمات زیر التوا ہیں ؟تعداد جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں

مزیدخبریں