راولپنڈی: متعدد خواتین کا قابل اعتراض مواد شئیر کرنے والا ملزم گرفتار

Jul 06, 2024 | 18:52:PM

(طیب سیف) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد خواتین کا قابل اعتراض مواد شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث تھا، ملزم شاہزیب اعجاز  نے متاثرہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیں، ملزم نے قابل اعتراض مواد متاثرہ  کے گھر والوں کو بھی بھیجا، ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون، 3 واٹس ایپ اکاؤنٹ برآمد کر لئے گئے، ملزم کے قبضے سے متعدد جعلی فیس بک اکاؤنٹس بھی برآمد کر لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فلور ملز ایسوسی ایشن کا آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزمان قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے قبضے سے متعدد متاثرین کی ویڈیوز ریکارڈنگ برآمد کر لی گئی ہیں، ملزم متاثرین کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم بٹورتا رہا، ملزم نے واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے متاثرین کا قابل اعتراض مواد شیئر بھی کیا۔

مزیدخبریں